صدر پرنب مکھرجی نے سپریم کورٹ میں پانچ ججوں کی تقرری کے فیصلے پر مہر لگا دی ہے۔سرکاری ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق، صدر نے مدراس ہائی کورٹ کے چیف
جسٹس جسٹس سنجے کشن کول، راجستھان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نوین سنہا، چھتیس
گڑھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس
دیپک گپتا، کیرل ہائی کورٹ کے چیف جسٹس موہن ایم
شاتناگودر اور کرناٹک ہائی کورٹ کے جج ایس عبد النظیر عدالت عظمی کے نئے
جج ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ مسٹر مکھرجی نے تقرری سے متعلق وارنٹ پر دستخط کر دیے
ہیں اور پانچوں جج 17 فروری کو سپریم کورٹ میں حلف لے سکتے ہیں۔